Posts

لائبہ اور ثنا

 لائبہ اور ثنا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں لائبہ اور ثنا سنیچر کو غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کر گئی تھیں جس کے بعد انڈین حکام نے انھیں پاکستان کے حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

کشمیر

 ‏مسلمانوں کی 480 سالہ حکمرانی کے دوران کشمیر 246 سال آزاد و خودمختار رہا۔۔۔

#leepa

 وادی کرناہ آزاد کشمیر کی تیسری اور خوبصورت ترین وادی، ’’وادی لیپہ‘‘ ہے۔ وادیٔ کرناہ میں حد نگاہ تک بکھرا ہوا سبزہ ہی سبزہ‘ گھنے جنگلات سے ڈھکے پہاڑ اور اُن کے دامن میں اونچے نیچے کھیتوں میں کام کرتے ہوئے کسان ایک دلکش منظر پیش کرتے ہیں۔ یہاں کثرت سے اخروٹ اور سیب کے درخت پائے جاتے ہیں۔ وادیٔ لیپہ جانے کے لیے ایک سڑک دریائے جہلم کے ساتھ چکوٹھی کی طرف جانے والی سڑک سے مظفر آباد سے 45 کلو میٹر کے فاصلے پرایک جگہ الگ ہوتی ہے اور دریا کو عبور کرنے کے بعد پہاڑوں میں بل کھاتی ہوئی 3200 میٹر کی بلندی پر واقع ریشیاں گلی پہنچتی ہے۔ یہاں سے یہ سڑک پھر نیچے اترتی ہے اور سولہ سو میٹر نشیب میں واقع وادیٔ لیپہ تک پہنچ جاتی ہے۔ یہاں مکانات زیادہ لکڑ ی سے بنے ہوئے ہیں اور کشمیر کے روایتی طرز تعمیر کو ظاہر کرتے ہیں۔ وادیٔ کرناہ چاروں طرف سے برف پوش پہاڑوں میں گھری ہوئی ہے اوراس کے درمیان میں ایک صاف و شفاف ندی رواں ہے۔ اپنے حسین مناظر کی وجہ سے وادیٔکرناہ کو ’’منی کشمیر‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ وادیٔ لیپہ میں سیاحت کے لیے مئی سے نومبر تک کا موسم مناسب ہے۔ اس کے بعد یہاں شدید برف باری شروع